ڈالراور سعودی ریال مہنگے، یورو، برطانوی پاؤنڈ ، اماراتی درہم سستے

3 Apr, 2023 | 05:35 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: اوپن ایکسچینج میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسےمہنگا ہوکر 287.50 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں یورو  1 روپے کمی ہوکر 310 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.50 روپے کمی کے بعد 351.50 روپے، جبکہ سعودی ریال 5 پیسے بڑھ کر 76.35 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 10 پیسے سستا ہوکر 77.90 روپےکا ہوگیا۔

مزیدخبریں