ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ حج کتنا مہنگا؟ اخراجات نے ہوش اڑا دیے

پرائیویٹ حج کتنا مہنگا؟ اخراجات نے ہوش اڑا دیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرکاری حج تو مہنگا تھا ہی لیکن اب پرائیویٹ حج بھی مزید مہنگا ہوگیا ہے، کم سے کم اخراجات 11 لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 لاکھ روپے تک اخراجات آئیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے نجی ٹور آپریٹرز کو حج کوٹے کے ساتھ 12 پیکیجز بھی تجویز کردیے،رواں سال پاکستان سے نجی و سرکاری حج اخراجات غیر معمولی طور پر بڑھ چکے ہیں۔رواں سال 736 ٹور آپریٹرز میں کوٹہ تقسیم کیا گیا ہے جن کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے، پرائیویٹ اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے پیکیجز کے مطابق رواں سال پرائیویٹ حج کے کم سے کم اخراجات 11 لاکھ 80 روپے رکھے گئے ہیں جبکہ وی وی آئی پی پیکیج 34 لاکھ روپے کا ہوگیا ہے،وزارت مذہبی امور نے نجی ٹور آپریٹرز کیلئے پیکیجز کے ساتھ سہولیات بھی طے کردی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer