ویب ڈیسک: دن بہ دن بڑھتی مہنگائی میں اگر گھر بھی کرائے کا ہوتو روز مرہ کا گزارا مشکل ہوجاتا ہے۔ اگر ایسے میں کسی کو 24 گھنٹے سیکیورٹی میں فرنیچر کے ساتھ گھر مل جائے تو کیا ہی بات ہوگی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی خوش قسمتی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسے بینگلور میں ایک مکمل فرنشڈ گھر مل گیا ہے، گیٹڈ سوسائٹی اور 24 گھنٹے سیکیورٹی کی ضمانت کے ساتھ‘۔
منتھن گپتا نے اس کے ساتھ ہی چھوٹے سے رہنے والے کوارٹر کی تصویر بھی شیئر کردی.
سوشل میڈیا صارفین کی تجسس کی انتہا نہ رہی انہوں نے بھی اس جگہ کے حوالے سے دریافت کیا تو ان کی حیرت کی انتہاہ نہ رہی، کیونکہ یہ کوئی لگژری اپارٹمنٹ نہیں بلکہ جیل کا ایک منظر تھا۔