سعید احمد: شہر میں برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
مرغی کا گوشت 38 روپے مہنگا ہو گیا، مرغی کا گوشت 482روپے کلو میں فروخت ہو گا۔زندہ برائلرمرغی کاتھوک ریٹ 313 روپےفی کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 321 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 255 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں جبکہ انڈوں کی پیٹی 7530 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔