(ویب ڈیسک) عمران خان وزیراعظم نہیں رہے ،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد اب عمران خان وزیراعظم نہیں رہے ، عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنے کا نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان نیازی اب وزیراعظم نہیں رہے۔