ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ اعلامیہ جاری؛ اہم مطالبات کردیے

متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ اعلامیہ جاری؛ اہم مطالبات کردیے
کیپشن: unity opposition
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن کی درخواست پرسپریم کورٹ کا فل کورٹ سماعت کرے، اسپیکر اور حکومتی ٹولے کے غیرآئینی وغیرپارلیمانی اقدامات،رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، متحدہ اپوزیشن نے اعلامیہ  جاری کردیا۔

متحدہ اپوزیشن کا اپنے اعلامیے میں کہناتھا کہ متحدہ اپوزیشن کی درخواست پرسپریم کورٹ کا فل کورٹ سماعت کرے، عمران نیازی نے آج ملک اور آئین کے خلاف کھلی بغاوت کی ہے، متحدہ اپوزیشن,خلاف ورزی کی سزا آئین کے آرٹیکل 6 میں درج ہے،عمران نیازی کی اس بغاوت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، آج ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ   آئین، جمہوریت ، قانون اور سیاسی اخلاقیات کے خلاف بغاوت کی گئی ہے،اسپیکر اور حکومتی ٹولے کے غیرآئینی وغیرپارلیمانی اقدامات،رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،سپیکر اور حکومتی ٹولے کو آئین شکن قرار دیتے ہیں،ایوان کے اندر متحدہ اپوزیشن اپنی واضح اکثریت ثابت کرچکی ہے۔

عیاں ہوچکا ہے کہ اپوزیشن کے پاس ایوان کے ارکان کی واضح اکثریت ہے، آئین،عوام اور جمہوریت کا ساتھ دینے والے تمام باضمیر ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چیف جسٹس کا نوٹس لینے کا اقدام قابل تحسین ہے,پرامید ہیں اعلی ٰعدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی ہو گی،امید ہے اعلیٰ عدلیہ آئین شکنی کے اقدامات سے پیدا ہونے والے بحران پر ایک منصفانہ فیصلہ صادر فرمائے گی،اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ عادلانہ اور دستور کی روشنی میں ہو گا۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے کہاآپ کی بغاوت کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی،قبل از وقت الیکشن آپ کا نہیں ہمارا مطالبہ تھا ،عدم اعتماد ، انتخابی اصلاحات ، قبل از وقت آزادانہ اور منصفانہ انتخاب ہمارا ہدف ہے۔

جب وزیر اعظم اور اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک ہو تو آپ اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکتے،اسپیکر عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بغیر اجلاس ختم نہیں کر سکتے۔

آج آپ نے ثابت کیا کہ آپ ایک چھوٹے آمر کے سوا کچھ نہیں،جس کی انا ہمارے آئین سے زیادہ بڑی ہے،ہم نے ثابت کر دیا کہ ہم آپ ایوان اور الیکشن سے ووٹ کے ذریعے نکالیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer