(ویب ڈیسک)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہ یورپی یونین کودھمکاکرتعلقات خراب کیےجارہےہیں۔سپرپاورکو ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کرخطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق شہباز شریف کے صاحبزادے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نےڈھٹائی سے اجلاس ملتوی کردیا،پنجاب اسمبلی میں 200ممبران موجود تھے،آج آئین کےساتھ کھلواڑکیاگیا،ملک کو تماشا بنادیا گیا ہے,ہم نے آج ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کی.
کہا کہ پرویزالٰہی نےآج اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ لی ہے، ڈپٹی اسپیکر نے بے شرمی سے اجلاس ملتوی کردیا،ہمارے نمبرز پورے تھے،ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرنے والا شخص خود کو سمجھتاکیاہے، عدالت کو اتوار والے دن نوٹس لینا پڑا،یہ تو لوگوں کو 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے والے تھے۔
پریڈ گراونڈ میں 10لاکھ لوگ لانے کا دعوٰی کرنے والوں کو اچانک کیاہوا،آج معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، آئین اور قانون کو ذبح کردیا گیا،علیم خان،جہانگیرترین گروپ ضمیرکی آوازپرہمارےساتھ ہیں۔
حمزہ شہباز کا مزید کہناتھا کہ سپرپاورکو ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کرخطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے، یورپی یونین کودھمکاکرتعلقات خراب کیےجارہےہیں۔