ویب ڈیسک: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کئے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوئے جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا ہے۔
نوازشریف نے مزید کہا کہ اپنی انا کو ملک و قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔