افطاری اسمبلی میں ہوگی.۔ اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی نہ چھوڑنے کا اعلان

3 Apr, 2022 | 04:24 PM

Muhammad Zeeshan

سٹی 42: اپوزیشن جماعتوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک پنجاب اسمبلی میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  متحدہ اپوزیشن کےنامزدامیدوار برائے وزیراعلیٰ  پنجاب حمزہ شہبازشریف اسمبلی میں موجود  ہیں ۔ ان کے ساتھ علیم خان،سید حسن مرتضی اور سیف الملوک کھوکھر بھی اسمبلی میں ہی موجود  ہیں۔ میاں مجتبی شجاع الرحمان ،خواجہ عمران نذیر،غزالی بٹ،میاں عبدالروف،پیر اشرف رسول سمیت اپوزیشن کے دیگر ارکان بھی پنجاب اسمبلی کے اندر ہیں۔ 

دوسری جانب انتظامیہ نے اسمبلی ہال کی لائٹیں اور اے سی بند کردیا ہے۔ 

اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک کسی صورت پنجاب اسمبلی کو نہیں چھوڑیں گے۔ آج کی افطاری  بھی اسمبلی کے اندر ہی کریں گے۔

مزیدخبریں