ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی توڑنے کے لئے بھی مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں منتخب وزیر اعلیٰ نہ ہونے کے باعث قانونی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی طرز پر پنجاب اسمبلی میں بھی انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے اسمبلی توڑی جاسکتی ہے۔ صدرمملکت گورنر کو اسمبلی توڑنے کی ہدایت دے سکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گورنرپنجاب بھی اسمبلی توڑنے کیلئے صدر سملکت سے درخواست کرکے ایڈوائس لے سکتے ہیں۔
دوسری جانب وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا بھی کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد پنجاب میں بھی یہ فالو کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کی آج کی کارروائی پر ازخودنوٹس لے رکھا ہے۔ موجودہ صورتحال پر سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد پنجاب حکومت میں اسمبل توڑنے یا نہ توڑنے سے متعلق حکمت اپنائی جائے گی۔