ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب برطرفی ، اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

گورنر پنجاب برطرفی ، اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی
کیپشن: Governor Punjab New Statement
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گورنرپنجاب کی برطرفی کے حوالے اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد چوہدری محمد سرور نے ذہنی طور پر عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو اسلام آباد لے جانے والا طیارہ خالی واپس آیا، وزیراعظم سے ملنے کے بعد چوہدری محمد سرور نے سرکاری گاڑی استعمال نہیں کی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری محمد سرور اپنے ایک دوست کے ساتھ لاہور آئے۔

عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میں بحث ہوئی، چوہدری سرور نے عمران خان کی منظوری کے بغیر استعفیٰ پر دستخط سے انکار کیا۔ذرائع کے مطابق گورنر کے سامنے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ بھی اسلام آباد میں رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں بتائی تھی۔