آج جو کچھ ہوا ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

3 Apr, 2022 | 02:43 PM

ویب ڈیسک:ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل ہونے کے سوال کے جواب میں ایبسولیوٹلی ناٹ کا دو ٹوک جواب دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ جو کچھ ہوا ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ جو لوگ فوج کو آج کے اقدامات سے جوڑ رہے ہیں وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے موقع پر قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔دوسری جانب وزیر اعظم کی سمری موصول ہونے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسمبلی تحلیل کر دی ہے جبکہ فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہونگے۔

مزیدخبریں