برطرفی کے بعد چودھری سرور کا ردعمل آگیا

3 Apr, 2022 | 01:41 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت کی جانب سے برطرف  کئے جانے کے بعد چودھری محمد سرور کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہغیر آئینی کام سے بچنے کے لئے چند روز قبل استعفے کی پیشکش کر دی تھی۔ساتھیوں کی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  میں نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کو ترجیح دی، میں غیر آئینی کام کیسے کر سکتا ہوں۔

واضح  رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے پہلے چودھری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کرنے اور پھر ان کی جگہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کرنے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

مزیدخبریں