ویب ڈیسک :تحریک عدم اعتماد کے مسترد کیے جانے کے بعد اپوزیشن کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
اسپیکرقومی اسمبلی کےفیصلے کے بعد اپوزیشن نے آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے سرجوڑ لیے ہیں۔ اپوزیشن نےمشاورتی اجلاس کی صدارت پرزائیڈنگ افسرایاز صادق کو دے دی ہے کہ وہ تمام کارروائی چلائیں،ہم کسی صورت ایوان سے باہر نہیں جائیں گے۔
خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سےتحریک عدم اعتماد مسترد کردی گئی ہے جس کو اپوزیشن نےغیر آئینی قرار دیتے ہوئےقومی اسمبلی میں دھرنے کا فیصلہ کیا ہےاور سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کردیاہے۔