عظمیٰ بخاری نے حکمرانوں کو وارننگ دیدی

3 Apr, 2022 | 12:54 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں صحافی کے ساتھ رویہ نہایت قابل مذمت ہے،اوپن ہاؤس ہے پنجاب اسمبلی آنا صحافیوں کی ذمہ داری ہے،سمجھ نہیں آئی کیوں سپیکر نے پنجاب اسمبلی میں مارشل لاء لگا دیا۔

لاہور میں عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب اسمبلی ممبران کو سپیکر نے کہاکہ اپنا پرس اور فون بھی اندر لے جا سکتے ہیں، اخلاق باجوہ سینئر  دیانتدار صحافی ہیں ، وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے صحافی کا گلہ پکڑا اب تم سیٹوں سے جا رہے تو کیوں مر رہے ہو، اپنا غصہ میڈیا پر کیوں نکال رہے ہو۔ 

عظمیٰ بخاری نےکہا کہ سپیکر مرضی سے کرفیو لگا دیتے ہیں پنجاب اسمبلی قائم رہنی ہے، ان کا تقدس قائم رہنے دیں، سپیکر نے نقطہ اعتراض پر بھی بات نہیں کرنے دی، ہاؤس میں بات کرنے پر سپیکر تین دن کےلئے باہر نکال دیتے تھے،بکاؤ کی بات کرتے ہیں ہر ایماندار شخص کا گریبان پکڑ رہے ہیں،  حکمرانوں کو وارننگ دیتی ہوں وہ باز آ جائیں، کل حمزہ شہباز وزیر اعلی پنجاب بنیں گے تو انصاف دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بریکنگ نیوز ہے پرویز الہی خود بطور وزیراعلی کےلئے نہیں آ رہے، پرویز الہی کے لوگ پورے نہیں ہو رہے، کل چاند چڑھے گا تو حمزہ شہباز اچھی اکثریت سے وزیر اعلیٰ بنیں گے صوبے سے کرپشن ختم ہوگی،عمران خان کی حکومت نہیں رہی تو وزیر اعلی بھی نہیں رہیں گے، حکومت کے پاس عقل نہیں وزیراعلی کا استعفی درست نہیں دیا۔

خیال رہے کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی دوڑ کے لیے متحدہ اپوزیشن کو 188 اور حکومت کو 183 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز 200 سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوں گے۔ 

مزیدخبریں