(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عدم اعتماد پر ووٹنگ کا دن ’یوم نجات‘ قرار دے دیا ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم کو مہنگائی، نا اہلی، نالائقی اور تاریخ کی ہر لحاظ سے بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو ، اب اچھے دن آئیں گے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پارلیمان پر حملہ کرنا یاد ہے نا؟ آج انشاءاللّہ پارلیمان ہی تمہیں گھر بھیجے گی۔
قوم کو مہنگائی، نا اہلی، نالائقی اور تاریخ کی ہر لحاظ سے بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو ! اب اچھے دن آئیں گے انشاءاللّہ ???? pic.twitter.com/JsKDQZAUkt
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2022
دوسری جانب حزب اختلاف اتحاد کی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر کے خلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر 100 سے زائد ارکانِ قومی اسمبلی کی جانب سے دستخط کیے گئے ، اپوزیشن اتحاد کی طرف سے ایاز صادق ، خورشید شاہ ، نوید قمر اور شاہدہ اختر علی نے اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی۔
پارلیمان پر حملہ کرنا یاد ہے نا؟ آج انشاءاللّہ پارلیمان ہی تمہیں گھر بھیجے گی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2022
واضح رہےکہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف جمع کرائی گئی عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی جس میں یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدے پر رہیں گے یا فارغ ہوجائیں گے۔