تخت پنجاب کی جنگ ،حکومت کو بڑا سرپرائز مل گیا

3 Apr, 2022 | 12:08 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل حکومت کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، جہانگیر  ترین، عبد العلیم خان گروپ  کے بعد رائے حق پارٹی نے بھی حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا ۔

تخت پنجاب کیلئے آج حمزہ شہباز اور چودھری پرویزالٰہی میں مقابلہ ہوگا، جہانگیر خان ترین، عبد العلیم خان گروپ کے بعد رائے حق پارٹی نے بھی حمزہ شہباز کوو وٹ دینے کا اعلان کردیا ،  پی ٹی آئی کے راجہ صغیرنے بھی حمزہ شہباز کی حمایت کردیا۔ نعمان لنگڑیال کا کہنا ہےکہ  ترین گروپ کے13 ارکان حمزہ شہبازکوووٹ دیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مونس الٰہی نے علیم خان گروپ کے مزید تین ارکان توڑنے کا عویٰ کردیا، اشرف رند، عون ڈوگر اور علمدار قریشی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ علیم خان گروپ کے یہ تینوں ارکان وزارت اعلی کے امیدوار پرویز الٰہی کو ووٹ دیں گے۔چھینہ گروپ نےپرویزالٰہی کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے، وزیراعظم عمران خان نےپی ٹی آئی ارکان کو پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے پرویزالٰہی کوووٹ دینے کی ہدایت کردی۔ 

ذرائع کے مطابق قائد ایوان کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگاجس کیلئے ایوان کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائیگا۔وزیر اعلیٰ کیلئے امیدوارپرویز الٰہی کے ووٹرز سیدھے ہاتھ کی لابی میں بار ی باری جائیں گے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کے ووٹرز بائیں جانب لابی میں جائینگے، کم از کم 186ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار قائد ایوان منتخب ہوگا۔ 

مزیدخبریں