(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام دیا۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان پر حملہ کرنا یاد ہے نا؟ آج ان شاءاللّہ پارلیمان ہی تمہیں گھر بھیجے گی۔
پارلیمان پر حملہ کرنا یاد ہے نا؟ آج انشاءاللّہ پارلیمان ہی تمہیں گھر بھیجے گی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2022
واضح رہے کہ 2014 میں نواز شریف کے دور حکومت میں دھرنے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔
پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملے کا مقدمہ 30 اگست 2014 کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا تھا، مقدمے میں عمران خان، عارف علوی سمیت تحریک انصاف کے 11 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔
بعد میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان اور عارف علوی سمیت پی ٹی آئی قیادت کو بری کردیا تھا۔