تازہ ترین۔۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے کتنے ارکان موجود ہیں ؟

3 Apr, 2022 | 11:28 AM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: تازہ ترین، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے کتنے ارکان موجود ہیں ؟ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نےتازہ ترین تفصیلات شیئر کردیں۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ ۔ اور یوم نجات کا ہیش ٹیگ بھی دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ جس کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 84 ممبران شریک ہیں۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے 56، ایم ایم اے کے 14، ایم کیو ایم کے 6، اے این پی کے 1، بی این پی (مینگل) کے 4 ، باپ کے 4، جمہوری وطن پارٹی کے 1 اور 4 آزاد امیدوار شریک ہیں۔ اس طرح یہ ٹوٹل تعداد 174 بنتی ہے۔ 

جبکہ آئین میں درج طریقہ کار کے مطابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو 172 ووٹ درکار ہیں۔

مزیدخبریں