(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑاکو کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ملائکہ اروڑا کی کارکو حادثہ ہفتہ کی دوپہر پونے ایکسپریس وے پر پیش آیا جب وہ پونے میں ایک فیشن ایونٹ سے واپس آرہی تھیں جبکہ ان کے ہمراہ ڈرائیور اور باڈی گارڈ تھا، ادکار کی گاڑی تین گاڑیوں سے ٹکر اگئی تھی، حادثے میں ملائکہ کے ماتھے پر معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ سی ٹی اسکین رپورٹ ٹھیک آئی ہے۔
Actor Malaika Arora received minor injuries after her car met with an accident near Khalapur Toll Plaza in Mumbai, earlier today. She was hospitalized at Apollo hospital in Navi Mumbai. pic.twitter.com/OeTJGOk1EJ
— ANI (@ANI) April 2, 2022
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ملائکہ اروڑا بالکل ٹھیک ہیں تاہم انہیں گزشتہ رات ہسپتال میں رکھا گیا اور اتوار کی صبح آج ڈسچارج کر دیا جائے گا۔