ویب ڈیسک:تحریک انصاف کی جانب سے اجتماعی استعفے دئیے جانے کے معاملے پر آصف زرداری کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اجتماعی استعفے دئیے جاسکتے ہیں۔ جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ایسی صورتحال سے نمٹنے کا پلان بھی بنا رکھا ہے۔
صحافی نے جب آصف زرداری سے سوال کیا کہ اجتماعی استعفے دئیے جارہے ہیں کوئی آئینی بحران تو پیدا نہیں ہوگا۔ جس پرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب بحرانوں کو منہہ دیں گے ۔ ان تمام بحرانوں سے نمٹ لیں گے۔
ویڈیو دیکھیے !