ویب ڈیسک: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکرقومی اسمبلی کیخلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔ اسپیکر اسد قیصر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر سو سے زائدارکان کے دستخط ہیں۔ عدم اعتماد کی تحریک ایاز صادق،خورشید شاہ،نوید قمر،شاہدہ اخترعلی نے جمع کرائی۔