ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے فیصلہ کن میں سینچری جڑنے کے بعد سب سے کم اننگز میں 16 انٹرنیشنل سینچریاں اسکور کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بابراعظم نے 84 اننگز میں 16ویں سینچری اسکور کی، اس سے قبل ہاشم آملہ نے 94، بھارت ویرات کوہلی اور ڈیوڈ وارنر نے 110 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
یاد رہے کہ تمام فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 105 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔ پاکستان نے 34 سال بعد کینگروز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کیا ہے۔