ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا۔
آئین کےمطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔وزیراطلاعات فواد چودھری کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ نئے گورنرپنجاب کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری قائم مقام گورنر بن گئے۔
خیال رہے کہ چوہدری محمد سرور نے 2018 میں گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے دور میں بھی پنجاب کے گورنر رہے تھے۔