ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے ووٹنگ آج ہوگی، جس کے ذریعے صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ نئے وزیراعلی کے انتخاب کے لئے ووٹنگ آج کے اجلاس میں ہوگی۔
وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے لیے پرویز الہیٰ ہیں جبکہ متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار منتخب کیا ہے۔ دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔
جہانگیر ترین گروپ، علیم خان گروپ اور پی ٹی آئی اراکین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ترین گروپ کے تین اور پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب کے لئے کاغذات نامزدگی دونوں امیدواروں نے اسمبلی سیکریٹری کے دفترمیں جمع کرائے گئے، جس کی تصدیق کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا۔
قبل ازیں اسپیکرچوہدری پرویزالہی کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3گھنٹے کی تاخیرسے ہوا۔ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ایوان میں آمد کے بعد ایوان میں اپوزیشن اورحکومتی ارکان کی نعرے بازی سے ایوان مچھلی بازار بن گیا۔