سیاسی کشیدگی میں اضافہ ، اسلام آباد کا ریڈ زون سیل

3 Apr, 2022 | 08:52 AM

ویب ڈیسک:ملک میں سیاسی پارا ہائی ہونے پر دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ فساد سے بچنے کیلئے ریڈ زون سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریڈ زون آنے جانے کےلیے صرف مارگلہ روڈ استعمال کیا جاسکتا ہے، ریڈزون میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس بند کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

اسلام آباد میں ریڈ زون کے ارد گرد پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 8 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعظم آفس کا عدم اعتماد سے متعلق خبروں پر بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم جمہوری عمل پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کے مخالف ہیں۔ اپوزیشن  ارکان کواسمبلی تک پہنچنے میں حکومت  رکاوٹ  پیداکرے گی ، وزیر اعظم آفس اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے اور ایسی یک طرفہ پروپیگنڈا مہم کی سخت مذمت کرتا ہے۔

مزیدخبریں