چغتائی لیب نے کورونا و یکسینیشن کا آغاز کر دیا

3 Apr, 2021 | 09:26 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

زاہد چوہدری: لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری،  چغتائی لیب نے کورونا و یکسینیشن کا آغاز کر دیا۔ 18 برس سے زائد عمر کے شہری ویکسینیشن کروا سکیں گے،  چغتائی لیب روسی ویکسین سپوٹنک فائیو کی دو خوراکیں 12250 روپے میں لگائے گی ،رجسٹریشن کیلئے چغتائی لیب کے نمبر پر کالز کا تانتا بندھ گیا ۔

کورونا کی تیسری لہر کی لپیٹ کا مقابلہ کرتے لاہور کے شہریوں کیلئے چغتائی لیب کا احسن اقدام، کورونا ویکسینیشن میں سب سے آگے۔ چغتائی لیب نے کورونا و یکسینیشن کا آغاز کر دیا۔ 18 برس سے زائد عمر کے شہری ویکسینیشن کروا سکیں گے۔ چغتائی لیب روسی ویکسین سپوٹنک فائیو کی دو خوراکیں 12250 روپے میں لگائے گی۔

چیف ایگزیکٹو چغتائی لیب پروفیسر ڈاکٹر سہیل چغتائی کہتے ہیں کہ شہری پہلے خود کو آن لائن رجسٹرڈ کروائیں گے جس کے بعد انہیں ہیلتھ کیئر کمیشن اور این سی او سی کے مقرر کردہ معیار کے مطابق ویکسین لگے گی۔پروفیسر ڈاکٹر سہیل چغتائی نے بتایا کہ روسی ویکسین 92 فیصد تک موثر اور محفوظ ویکسین ہے۔ 18 برس سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
سی ای او چغتائی لیب نے اعلان کیا کہ مختلف امراض میں مبتلا ایسے افراد جن میں کورونا وائرس مہلک ہوسکتا ہے ان کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے گی۔ چغتائی لیب کی جانب سے کورونا ویکسین لگانے کے آغاز کے ساتھ ہی آن لائن رجسٹریشن کروانے والوں کا لیب کے نمبر پر کالز کا تانتا بندھ گیا۔

مزیدخبریں