اداکارہ ثوبیہ خان کورونا کا شکار ہوگئیں

3 Apr, 2021 | 08:17 PM

Arslan Sheikh

زین مدنی: کورونا وائرس کیسز میں بتدریج اضافہ، اداکارہ ثوبیہ خان بھی کورونا کا شکار ہو گئیں، گھر پر خود کو قرنطینہ کر لیا۔

معروف اداکارہ اور کرکٹر عثمان قادر کی اہلیہ ثوبیہ خان کو بھی کورونا لاحق ہو گیا ہے۔ثوبیہ خان کے مطابق انہیں چند روز سے گلے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی، جس پر انہوں نے ڈاکٹرز کے مشورے سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔ ثوبیہ خان کے مطابق وہ گھر سے باہر کم ہی جاتی ہیں اور لوگوں سے ملتی بھی نہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں کورونا ہو گیا ہے۔ سب سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں اور کورونا وائرس سے بچیں۔ 

دوسری جانب ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے مختص کردا بستر کم پڑھنے لگے۔ گلاب دیوی ہسپتال میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کے لئے مختص 20 بستروں میں سے 16 پر مریض زیر اعلاج ہیں۔ جنرل ہسپتال میں کورونا وائرس کے متاثرہ 70 جبکہ جنرل ہسپتال میں 21 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں وینٹی لیٹرز پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جنرل ہسپتال ذرائع کے مطابق 42 وینٹی لیٹرز میں سے 21 پر مریض زیر اعلاج ہیں۔ چلڈرن ہسپتال میں کورونا وائرس کے متاثرہ 9 بچے زیر اعلاج ہیں سب بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسی طرح اتفاق ہسپتال میں کورونا کے 32 مریض زیر اعلاج ہیں جن میں سے  3 کو آئی سی یو اور 8 کو ایچ ڈی یو میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اتفاق ہسپتال میں کل 11 وینٹی لیٹرز میں سے 5 پر کورونا کے مریض زیر اعلاج ہیں۔ 

مزیدخبریں