راؤ دلشاد: ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تدفین بھی طے شدہ ایس او پیز کے مطابق کرانے کےلیے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کردیا، ہسپتال انتظامیہ کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی فوری اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دے دی گی، جبکہ جنازہ اور تدفین بھی ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نےکوروناوائرس سے جاں بحق شہریوں کاجنازہ اور تدفین ایس اوپیزکےمطابق کرانےکی ٹھان لی. ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایس او پیز کے مطابق کرانے کےلیے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کردیا،ہسپتال انتظامیہ کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی فوری اطلاع ضلعی انتظامیہ کےکنٹرول روم کو دینےکی پابند ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کہتےہیں جنازہ اور تدفین بھی ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ہوسکے گی ریسکیو 1122 ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سول ڈیفنس کے عملے کی نگرانی میں غسل، جنازہ اور تدفین ہوگی غسل، نماز جنازہ اور تدفین کے دوران سرکاری اداروں کے اہلکار حفاظتی کٹس پہنیں گے۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شہر کے 18 ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو خط لکھ دیا ہے، جناح ہسپتال، لاہور جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، میو ہسپتال، سروسز ہسپتال، ایکسپو سنٹر، گنگا رام ہسپتال، شیخ زید ہسپتال، اتفاق ہسپتال، عادل ہسپتال بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال، ڈاکٹر ہسپتال، نیشنل ہسپتال، حمید لطیف ہسپتال، فاطمہ میموریل ہسپتال، فاروق ہسپتال ٹھوکر نیاز بیگ، فاروق ہسپتال علامہ اقبال روڈ، پی کے ایل آئی ہسپتال اور یونیورسٹی آف لاہور ہسپتال کو خط لکھ دیا گیا ہے.
واضح رہے کہ کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تدفین ایس او پیز کے مطابق نہیں ہو رہی تھی، اس وجہ سے خط لکھا گیا ہےجبکہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جو ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائےگا۔