حکومت نے کورونا ویکسین تیار کرنے کی ٹھان لی

3 Apr, 2021 | 04:59 PM

Arslan Sheikh
Read more!

علی رامے: پنجاب حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین تیار کرے گی، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بی ایس ایل لیب میں ویکسین تیاری کے کام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر طاہر یعقوب نے ویکسین کی تیاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایل لیب تھری میں ویکسین کی تیاری کا باقاعدہ آغاز کیا جاچکا ہے۔ حکام کے مطابق پنجاب حکومت چھ ماہ میں کورونا ویکسین کا پری کلینیکل ٹرائل مکمل کرلے گی، جس کے بعد شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ کورونا ویکسین کی تیاری کے لئے حکومت نے 10 کروڑ روپے کا بجٹ بھی منظور کرلیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے ایلیمنٹری سکولوں کی اپ گریڈیشن منصوبے کا آغاز کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورنج لائن اور میٹرو بس منصوبے تیس ارب روپے کھا گئے۔۔ صوبے کے دس پسماندہ اضلاع کے سکولوں میں کھانے کی فراہمی پر غور کر رہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے اپنے اتحادیوں اور سیاسی مخالفین کو مشورہ دیا کہ پہلے وہ اپنے معاملات درست کریں پھر ان پر تنقید کریں۔ کورونا ویکسی نیشن کیلئے نجی شعبے کو بااختیار بنانے پر وزیراعلی نے کہا کہ اس ضمن میں این سی او سی کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں