ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رونالڈو کا غصے میں پھینکا گیا آرم بینڈ جان بچانے کے کام آگیا

Armband thrown by Cristiano Ronaldo
کیپشن: Cristiano Ronaldo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فٹ بال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی کرسٹینارونالڈو اپنے مخصوص انداز میں جشن منانے پر اور کبھی میچ ریفری کے ساتھ الجھنے پر آئے روز خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

گذشتہ ماہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے پرتگال اور سربیا کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا جو 2-2 گول سے برابر رہا، میچ کے آخری لمحات میں کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار گول کیا جسے امپائر نے ماننے سے انکار کردیا۔ رونالڈو نے گول نہ ماننے پر امپائر کے سامنے شدید رنج وغصے کا اظہار کیا اور میدان سے باہر چلے گئے، میدان سے باہر جاتے ہوئے رونالڈو نے اپنے بازو پر بندھا آرم بینڈ گراؤنڈ میں پھینک دیا تھا۔

کسی کو بھی اس بات کا علم نہ تھا کہ رونالڈو کے غصے کی حالت میں پھینکا جانے والا آرم بینڈ 75 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوگا اور معصوم بچی کی جان بچانے میں کام آئے گا۔

اسی واقعہ کے دوران ایک این جی او کی جانب سے ریڑھ کے مرض میں مبتلا بچے کے علاج کیلئے رقم جمع کرنے کی مہم شروع کی گئی۔ بعض شرکا کی جانب سے خطیر رقم دینے کا جعلی اعلان کیا گیا۔ میچ کے دوران ڈیوٹی دینے والے فائر مین کو اس مہم کے بارے میں علم تھا۔ اس نے رونالڈو کے آرم بینڈ کو فلاحی مقصد کیلئے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا جو بعد میں 75 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوا۔