خشک ہواؤں کی وجہ سے نئی بیماریاں پھیلنے لگیں

3 Apr, 2021 | 03:17 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

سٹی 42: دھول اڑاتی ہواؤں نے دارلحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب بھر  کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

خشکی بڑھنے کے باعث ڈی ہائیڈریشن اور ناک سے خون بہنا معمول بن گیا ہے۔ گذشتہ تین دنوں سے پاکستان کے مختلف حصوں میں تیز ہوائیں چلنے کے بعد لوگوں میں ناک سے خون بہنے اور کرنٹ محسوس ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت  خشک موسم کی وجہ سے لوگوں میں یہ علامات پائی جارہی ہیں، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ماسک پہنیں اور پانی زیادہ پئیں۔ دھوپ میں باہر نہ نکلیں تو ان بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

تیز ہواؤں کے باعث سوشل میڈیا پر کافی لوگ گمراہ کن پروپگینڈا کرنے میں مصروف ہیں، تاہم یہ گھبرانے والی بات نہیں ہے، صرف پانی زیادہ سے زیادہ پئیں، باہر جاتے وقت ماسک اور عینک کا استعمال کریں ۔
موسم بدلنے سے بیماریاں بڑھنے کے حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے ناک سے خون بہنا معمولی علامات ہیں جس سے پریشان نہیں ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں