ریسٹورنٹس کا کوڑا اٹھانے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ

3 Apr, 2021 | 08:33 AM

Sughra Afzal

ایجرٹن روڈ (درنایاب) چیئر مین ایل ڈبلیو ایم سی امجد علی اعوان کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 115 واں اجلاس، تمام شعبہ جات کو کارکردگی چیک لسٹ بورڈ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز کرامت اللہ چو دھری، عامر سعید راں، الطاف حسین ثاقب، عامر ظفر سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہوں نے شرکت کی، اجلاس میں نئے ممبران کو ایل ڈبلیو ایم سی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس میں شہر کی صفائی کے حوالے سے ضروری فیصلے کیے گئے، تمام شعبہ جات کو اگلے پانچ ماہ کی کارکردگی کی چیک لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 چیئرمین امجد علی اعوان کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی آپریشن کو متاثر کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بورڈ میں شہر کے تمام ریسٹو رنٹس کا کوڑا اٹھانے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز کا بھی فیصلہ کیا گیا، شہر کی صفائی میں درپیش تمام مسائل کو بورڈ میں لایا جائے، بورڈ ٹیم کے ساتھ ہے اور شہر کی صفائی کو مثالی بنانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن کی مکمل نگرانی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تمام ممبران کریں گے، مرتکب، کرپٹ اور محکمانہ غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام ریسٹو رنٹس مالکان سے ملاقات کر کے ان کا کوڑا اٹھانے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے، تمام کام ٹائم لائن میں کیے جائیں گے تو چھ ماہ میں شہر کی صفائی میں واضح تبدیلی آئے گی، ویسٹ کنٹینرز کا کمرشل ایریاز میں ایک نیٹ ورک ہونا چاہیے جبکہ کنٹینرز کے گرد بھی کوڑا موجود نہیں ہونا چاہیے۔

چیئرمین امجد علی نے مزید کہا کہ شہریوں کو کوڑے کی موثر تلفی کیلئے ویسٹ بیگز فراہم کیے جائیں، لینڈ فل سائٹ میں گنجائش سے زائد کوڑا نہیں ڈالا جانا چاہیے، نئی لینڈ فل سائٹ کا قیام عمل میں لایا جانا ازحد ضروری ہے، شہریوں کے تعاون سے صفائی انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

 

مزیدخبریں