شہباز شریف کا عوام میں ایک لاکھ کٹس تقسیم کرنے کا اعلان

3 Apr, 2020 | 10:25 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) صدرمسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف کی جانب سے عوام میں ایک لاکھ حفاظتی کٹس تقسیم کی جائیں گی، کٹس میں ماسک، سینی ٹائزر، صابن او رہدایت نامہ بھی ہوگا۔

میاں شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایک لاکھ حفاظتی کٹس بنوائی ہیں جو عوام میں تقسیم کی جائیں گی۔

میاں شہبازشریف نے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کےلئے مزید دس ہزار حفاظتی لباس فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں، احتیاط کریں، آپ کی زندگی بہت عزیز ہے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پرویزملک، مریم اورنگزیب، خواجہ عمران نذیر اور ذیشان ملک نے بھی تجاویز دیں۔

میاں شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مسلم لیگ (ن)   کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تمام تروسائل کو بروئے کار لائے گی۔

مزیدخبریں