پاک فضائیہ کا سکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کو خراج عقیدت

3 Apr, 2020 | 09:47 PM

( در نایاب ) عظیم کھلاڑی اعظم خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ڈاکیومنٹری فلم بنادی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اعظم خان کا شمار ان چند کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے سکواش کے کھیل میں قومی پرچم سربلند کیا۔ ڈاکیومنٹری میں سکواش کے سابقہ چیمپئنز نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر وائس مارشل عامر مسعود نے بھی اعظم خان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کاوش کے ذریعے اعظم خان کی سکواش کے کھیل میں قومی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

چار بار برٹش سکواش چیمپئن شپ جیتنے والے اعظم خان کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہارگئے، اعظم خان  کی عمر 94 برس تھی اور وہ لندن میں مقیم تھے۔

خیال رہے کہ اعظم خان 1959 سے 1962 تک مسلسل 4 بار اسکواش چیمپئن رہے اور وہ اسکواش کے عظیم کھلاڑی ہاشم خان کے چھوٹے بھائی تھے اور ان کا اپنا شمار بھی اسکواش کے لیجنڈز میں ہوتا تھا۔  

مزیدخبریں