ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامیہ کی بڑی کارروائی، ہزاروں جعلی سینیٹائزر برآمد

انتظامیہ کی بڑی کارروائی، ہزاروں جعلی سینیٹائزر برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی راوی ٹول پلازہ پر بڑی کارروائی، 16 ہزار جعلی سینیٹائزرضبط کر لیے گئے، ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ جعلی ہینڈ سینیٹائزر بنانے والوں کے خلاف متحرک ہے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی راوی ٹول پلازہ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سینٹائزر سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔ ٹرک میں موجود 16 ہزار جعلی سینیٹائزرضبط کر لیے گئے جبکہ ٹرک کو بھی قبضے میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کا کہنا ہے کہ ٹرک میں موجود جعلی سینیٹائزر کی سپلائی لاہور کے مختلف علاقوں میں کی جانی تھی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات کے مطابق شہر میں جعلی ہینڈ سینیٹائزربنانے اور سپلائی دینے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے لاہور سمیت صوبہ بھر میں کورونا کے بڑھتے خدشات کے باعث حفاظتی تدابیر کے لئے استعمال کئے جانے والے ماسک اور سینیٹائزر کی بلیک مارکیٹنگ اور سمگلنگ کا سلسہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں تباہی مچانے والا خطرناک کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2450 ہوگئی ہے جبکہ اس خطرناک بیماری سے 36 افراد جاں بحق اور 126 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 لاہور میں آج کورونا کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد لاہور میں متاثرہ افراد کی تعداد  204 ہوگئی، لاہور میں  مہلک وائرس 5 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے،  پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں  کورونا مریضوں کی تعداد 928 تک جا پہنچی جبکہ 11 اموات ہوئی ہیں۔

  گجرات میں 90، گوجرانوالہ 14، جہلم 28 ، روالپنڈی 53، ملتان 2، فیصل آباد 9، منڈی بہاؤالدین 14، نارووال 2، رحیم یار خان 3، سرگودھا 10، وہاڑی8، اٹک، لیہ، خوشاب، بہاولپور 1، 1، بہاولنگر 3، حافظ آباد 5، میانوالی 3، ننکانہ صاحب  میں 13  افراد کورونا کا شکار ہیں، سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں، مریضوں کوآئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کاعلاج معالجہ کیا جارہا ہے۔