ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپشن کے الزامات، کسٹمز انسپکٹرز کی معطلی کے دورانیے میں توسیع

کرپشن کے الزامات، کسٹمز انسپکٹرز کی معطلی کے دورانیے میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) ایف بی آر نے بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات پر معطل کئے گئے دو کسٹمز انسپکٹرز کی معطلی کے دورانیے میں 3 ماہ کی توسیع کردی۔

ایف بی آر نے بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات پر معطل کئے گئے انسپکٹر کسٹمز خالد پرویز بھٹہ اور انسپکٹر مظفر حسین کی معطلی کے دورانیے میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

انسپکٹر کسٹمز خالد پرویز بھٹہ کو ویئرہاؤس سے کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی چوری کے الزام پر معطل کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں- ایف بی آر نے معطلی کے دورانئے میں 30جون تک توسیع کردی ہے-

سیکرٹری مینجمنٹ کسٹمز میر افضل خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔