کورونا کے مریضوں کا علاج کرتے خاتون نرس انتقال کرگئیں

3 Apr, 2020 | 05:37 PM

M .SAJID .KHAN

(42)کورونا وائرس کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں,طبی عملے کے افراد بھی اس وائرس کے وار سے نہ بچ سکے, ڈاکٹراسامہ ریاض کے انتقال کے بعد ایک خاتون نرس جان کی بازی ہارگئیں.

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں تباہی مچانے والا خطرناک کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2450 ہوگئی ہے جبکہ اس خطرناک بیماری سے 36 افراد جاں بحق اور 126 صحت یاب ہوچکے ہیں,کورونا مریضوں کو بچاتے ہوئے داکٹر اسامہ ریاض کے بعد ایک اور خاتون نرس جان کی بازی ہارگئیں,خطرناک عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا پاکستانی نژاد برطانوی نرس اریما نسرین بھی انتقال کر گئیں.

ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی نرس میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا، گزشتہ روز طبعیت کافی ناساز ہونے پر وہ انتقال کرگئیں،پاکستانی نژاد برطانوی نرس اریما نسرین کا انتقال والسال مینر اسپتال میں ہوا جہاں وہ 16 برس سے نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہی تھیں۔

پاکستانی نژاد نرس اریما نسرین میں 23 مارچ کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں،مریضوں کی جان بچاتے اپنی جان کی بازی ہارنے والی اریما نسرین کے3 بچے ہیں,پاکستانی نژاد برطانوی اریما نسرین کی بہن کا کہناتھا کہ اریما میں کورونا وائرس کی علامات جب ظاہر ہوئیں تو وہ بالکل صحت یاب تھی، لوگ کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے لیکن یہ بہت ہی خطرناک ہے کیونکہ جب اریما کو وینٹی لینٹر پر رکھا گیا تو اس وقت ان کی عمر صرف 36 برس تھی,پاکستانی نژاد برطانوی نرس اریما نسرین کے انتقال پر عزیز واقارب نے گہرے دکھ کا اظہار کیا.
واضح رہے کہ پاکستانی ڈاکٹر اسامہ ریاض بھی کورونا وائرس کے مریضوں کو بچاتے ہوئے اس جہاں سے کوچ کرگئے تھے، گلگت بلتستان میں داخل ہونے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی اسکریننگ کے دوران ڈاکٹر اسامہ ریاض خود بھی اسی مہلک وائرس سے متاثر ہوگئے تھے, ڈاکٹر اسامہ مقامی اسپتال میں 2 دن تک تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد آج خالق حقیقی سے جاملے۔

مزیدخبریں