(سٹی42) چین کے شہر ووہان سے نکلنے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس کےنہ صرف انسان پر وار جاری ہیں بلکہ جانور بھی اس سے محفوظ نہیں رہے،مہلک وائرس نےپالتو جانوروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جو کہ لمحہ فکریہ ہے.
تفصیلات کے مطابق دنیا کے 204 ممالک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے 53 ہزار 200سے زائد افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں, کورونا سے متاثرہ 2 لاکھ 13 ہزار افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں,پالتو جانوروں میں کورونا وائرس کیسے منتقل ہوا؟ اس کا ذمہ دار خود مالک تھا جو کہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکا تھا،جن جانوروں میں اس کی تصدیق ہوئی ان میں ایک بلی اور کتا شامل ہیں,پالتو جانوروں میں انسانوں سے کورونا وائرس منتقل ہونے کے کیسز سامنے آنے کے بعد لوگوں کے دماغ میں یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا ان پالتو جانوروں سے دیگر انسانوں میں کورونا وائرس منتقل ہوسکتا ہے یا نہیں؟
چینی ماہرین نے تجربہ حاصل کرنے کے لئے ایک مشاہدہ کیا جس میں انھوں نے ایک بلی، کتےاور دیگر مختلف جانوروں کو لیبارٹری میں کورونا وائرس میں جان بوجھ کر مبتلا کرنے کی کوشش کی,سائنسدانوں نے نوٹ کیا کہ کورونا وائرس بلی اور سفید نیولے کو باآسانی لاحق ہو سکتا ہے جب کہ کتے بھی اس سے متاثر ہو سکتے ہیں,چینی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا کہ بلیوں اور سفید نیولوں کی وجہ سے انسانوں میں کررونا وائرس منتقل ہوسکتا ہے،ماہرین کا مزید کہناتھا کہ ہم نے یہ تحقیق پالتو جانوروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد کی۔
سائنسدانوں کا کہناتھا کہ چند روز قبل بیلجیئم میں ایک بلی کے مالک کو کورونا وائر س ہوا، بعدازاں اس کی بلی میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی بالکل اسی طرح ہانگ کانگ میں بھی دو کتوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی,سائنسدانوں نے ہدایات کی کہ ان پالتو جانوروں سے دور رہنا ہی آپ کی صحت کے لئے بہتر ہے.
واضح رہے کہ دنیا کے 204 ممالک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے 53 ہزار 200سے زائد افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں, کورونا سے متاثرہ 2 لاکھ 13 ہزار افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔