پاکستان کی معروف اداکارہ کینسر میں مبتلا

3 Apr, 2020 | 02:44 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42:پاکستان کی معروف اداکارہ کینسر میں مبتلا، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کی خبر شیئر کردی ۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں،اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے،انہوں نے  اپنی پوسٹ میں لکھا  ہے کہ گزشتہ ہفتے مجھے کینسر کی تصدیق ہوئی  میرے علاج کو 4 دن گزر چکے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان میں چھاتی کے سرطان کی پہلی اسٹیج ہے، ساتھ ہی نادیہ جمیل نے تمام تر خواتین کو سیلف چیک کرنے پر بھی زور دیا ،کم از کم ایک بچے کیلئے وہ کریں جو آپ کر سکتے ہیں۔


نادیہ جمیل نے کہا کہ اپنی صحت کو کبھی بھی نظر انداز نہ کریں، اب میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہوں اور میں بہت مثبت محسوس کر رہی ہوں،اداکارہ کی بیماری کا سن کر ان کے چاہنے والوں نے انہیں جلد صحت یاب ہونے سے متعلق دعائیں بھی دیں۔

یاد رہے نادیہ جمیل نے حال ہی میں ڈرامہ دمسہ سے 2 سال بعد بھرپور اداکاری کی ہے، اس سیریل میں اریجا کی بیٹی دمسہ جب اسکول سے گھر واپس آرہی ہوتی ہے تو اسے اغوا کرلیا جاتا ہے، اریجا اپنی بیٹی کو ڈھونڈے کے لیے کس کرب سے گزرتی ہے کہانی میں بیان کیا گیا ہے۔  دمسہ کی کہانی اسماء نبیل نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض نجف بلگرامی نے انجام دئیے ہیں۔

اس سے قبل نادیہ جمیل نے نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے ’مجھے جینے دو‘ میں مرکزی کردار ادا  کیا ، ڈرامے کی کہانی بچوں کی شادیوں جیسے مسائل پر مبنی تھی۔

مزیدخبریں