کورونا سے جاں بحق افراد کیلئے عالمی ادارہ صحت کی نئی ہدایات

3 Apr, 2020 | 02:34 PM

ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت نےکورونا کےباعث وفات پانےوالےمریضوں کےحوالےسےرپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں کہاگیاہےکروناسےوفات پانےوالےکوغُسل اورکفن دیاجاسکتا ہے۔ 

بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات ضرور ہوگی کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کے کفن دفن، غسل اور جنازے کی مذہبی رسومات کیسے ادا کی جائیں گی۔  عالمی ادارہ صحت نےکورونا کےباعث وفات پانےوالےمریضوں کےحوالےسےرپورٹ جاری کردی.

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کرونا وائرس سے وفات پانے والے کی میت اچھوت نہیں ہے۔ ابھی تک میت کو چھونے والے افراد کو یہ وائرس لگنے کی کوئی اطلاع نہیں ۔ میت کو غسل اور کفن دیا جاسکتا ہے۔ میت کو عزت کے ساتھ دفنایا جا سکتا ہے.

کورونا کا مرض متاثرہ مریض کے لعاب اور رشتے داروں سے ملنے سے لگتا ہے۔ میت کو دفنانے میں جلد بازی سے کام نا لیاجائے. عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق میت کو تھیلے میں ڈالنے کی ضرورت نہیں۔
میت کو غسل دینے اور قبر میں اُتارنے والے کو دستانے اور ماسک اورچشمہ لازمی پہننا چاہئے۔ آج تک کورونا کے مریض کی میت سے کوئی بھی متاثر نہیں ہوا ۔  خاندان کے لوگ میت کو دیکھ سکتے ہیں پر میت کو ہاتھ لگانے اور بوسہ دینے سے پرہیز کرنا چاہیے.
عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مرنے والے شخص کے سامان کو جلانے یا ختم کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ڈٹرجنٹ سے اور جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جاسکتا  ہے۔ 

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 53ہزار 240 ہو چکی ہے۔ امریکا میں مزید 25، میکسیکو13،چین 4 ،ہنگری اورجنوبی کوریا میں پانچ پٌانچ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعدا دس لاکھ16 ہزار تین سو سے بڑھ گئی. پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 35ہوگئی،  پنجاب میں سب سے زیادہ 928،  سندھ میں 761 مریض، بلوچستان میں 169،خیبر پختونخوا میں 311 افراد زیرعلاج ہیں، گلگت بلتستان میں 190، اسلام آباد میں 68، آزادکشمیر میں 9 میں وائرس کی تصدیق، 126 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں