ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا مریضوں کیلئے پنجاب سوشل سکیورٹی کا بڑا اقدام

کورونا مریضوں کیلئے پنجاب سوشل سکیورٹی کا بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)عالمی وبائی مرض  کورونا  کی وجہ سے آج کے روز ابھی تک 51 کیسز سامنے آچکے ہیں,ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2450 تک جا پہنچی ہے, مریضوں کی صحت یابی کے لئے پنجاب سوشل سکیورٹی پیش پیش ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا مریضوں کے حوالے سے پنجاب سوشل سکیورٹی کی جانب سے احسن قدام کیا، کورونا مریضوں کیلئے قائم آئسولیشن وارڈ تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں، کمشنر سوشل سیکورٹی تنویر اقبال تبسم نے آئسولیشن وارڈز کےتعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا,ان کا کہناتھاکہ پنجاب حکومت کررونا وائرس کے خلاف جنگ میں حفاظتی اقدامات کررہی ہے,کورونا مریضوں کیلئے  آئسولیشن وارڈ کو تعمیر کیا جارہا ہے۔

کمشنر سوشل سیکورٹی تنویر اقبال تبسم کا کہناتھا کہ وارڈکو چند روز تک کورونا مریضوں کیلئے کھول دیا جائے گا،سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ،کوٹ لکھپت میں بنائی جارہی ہے,واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2450 تک جا پہنچی ہے.

پنجاب میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے مزید 75 کیسز سامنے آئے جب کہ لاہور میں ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 اور مجموعی کیسز 920 ہوگئے ہیں,وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 920 ہے۔

ڈیرہ غازی خان قرنطینہ مرکز میں 213, ملتان قرنطینہ مرکز میں 91، رائے ونڈ قرنطینہ میں 142 اور فیصل آباد قرنطینہ میں 5 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ صوبے میں 5 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ  دنیا کے 204 ممالک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے 53 ہزار 200سے زائد افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں, کورونا سے متاثرہ 2 لاکھ 13 ہزار افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer