ایم ڈی واسا سید زاہد عزیزکا واسا فیلڈ سٹاف کےنام ویڈیو پیغام

3 Apr, 2020 | 01:50 PM

Shazia Bashir

درنایاب: ایم ڈی واسا سید زاہد عزیزکا واسا فیلڈ سٹاف کےنام ویڈیو پیغام جاری، کورونا وائرس کےخدشات کےباوجود  ذمہ داریاں نبھانے پرخراج تحسین پیش کیا۔
  ویڈیو پیغام میں ایم ڈی واسا سید عزیزنےکہا کہ کورونا وائرس کی وبا میں جو واسا ملازمین فیلڈ ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں واسا کوان پرفخر ہے، ایم ڈی واسانےکہا کہ ٹیوب ویل آپریٹرز،سیورمین،ریونیو کا عملہ یا ڈسپوزل سٹیشنز پر تعینات عملہ ہمارے ماتھےکا جھومرہیں۔

ایسے تمام ملازمین ہمارا اثاثہ ہیں اور انتظامیہ ان کے ساتھ ہے، سید زاہد عزیز کا کہنا تھا کہ ان حالات میں واسا کے لیےدی گئی ان کی سروس کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اوریہ رائیگاں نہیں جائیں  گی۔
 اس سے قبل  واسا افسران نے دو روز جبکہ دیگر ملازمین نے ایک روز کی تنخواہ وزیراعلیٰ کورونا ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا تھا، واسا کے گریڈ ایک تا چھ کے ملازمین کورونا فنڈ میں تنخواہ دینے سے مستثنیٰ ہوں گے، گریڈ سات تا سولہ کےافسران ایک روز کی جبکہ سترہ اور اس سے اوپر کے افسران دو روز کی تنخواہ کورونا فنڈمیں دیں گے۔
ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا تھا کہ  قبل از وقت تنخواہیں ادا کردی جائیں گی  تاکہ ملازمین اپنی ذمہ داریاں بروقت ادا کرسکیں۔

یاد رہے کہ چیف کیمسٹ واسا ڈاکٹر زینب نے شیخ امتیاز محمود کو واسا کے تیار کردہ سینی ٹائزر کے حوالے سے بریفنگ دی تھا اور بتایا تھا  کہ اب واسا کے متعدد افسران و ملازمین اس سے مستفید ہو رہے ہیں، وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے چیف کیمسٹ ڈاکٹر سیدہ زینب اور اُن کی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں واسا کی لیب نے سینی ٹائزر تیار کر کے معرکہ سر انجام دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واسا نے شہر لاہور کو 8 سیوریج ڈسٹرکٹ میں تبدیل کرکے 11ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا حتمی فارمولا ماسٹر پلان میں شامل کرلیا، شہر میں نکاسی آب کی بڑھتی ہوئی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے 8 سیوریج ڈسٹرکٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی، ساﺅتھ، ساﺅتھ ایسٹ، بیدیاں، برکی، نارتھ ایسٹ، واہگہ، ایسٹ منہالہ اور ساﺅتھ ایسٹ ہڈیارہ ڈسٹرکٹ تجویز کیے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں