ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائس چئیرمین ایل ڈی اے کی اڑھائی لاکھ درخت لگانے کے منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایت

وائس چئیرمین ایل ڈی اے کی اڑھائی لاکھ درخت لگانے کے منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب:  ایل ڈی اے اور پی ایچ اے کی مشترکہ شجرکاری مہم ، وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے اڑھائی لاکھ درخت لگانے کے منصوبے کو تیز کرنے اور بیس اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق  ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز اور سکیموں میں پی ایچ اے شجرکاری کررہا ہے ، ایل ڈی اے اس سے قبل پانچ کروڑ کے شجرکاری فنڈز پی ایچ اے کو منتقل کرچکا ہے جبکہ پی ایچ اے نے پھل دار پودے لگانے کے لئے پانچ زونز کا ٹینڈر کررکھا ہے ۔

پہلے فیز میں جوہر ٹاون ، ایونیو ون ، لاہور کینال ، ٹاون شپ ، خیابان جناح ، خیابان فردوسی پر تیزی سے کام جاری ہے اور باون ہزار سے زائد پودے لگا دئے گئے ہیں،  ایل ڈی اے حکام کے مچابو اڑھائی لاکھ پودوں کی شجرکاری مہم بیس اپریل تک مکمل کرنے کا خواہاں ہے ۔

ایل ڈی اے کے مطابق ایم او یو کے مطابق پی ایچ اے پودوں کی دیکھ بھال بھی کرے گا  اور  شہر میں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں شجرکاری کا کام روکا نہیں جائے گا ۔

یاد رہے کہ 23 فروری2020 کو  موسم بہار  کے  آغازپر لاہور کو سرسبز  بنانےکے لئےضلعی حکومت اور محکمہ جنگلات نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا تھا، اس مہم کےتحت لاہورجلوفاریسٹ پارک میں 100 پودے لگائے گئے تھے۔

محکمہ جنگلات اور ضلعی حکومت نے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا کے ساتھ مل کر پودے لگائے تھے  اور پودوں کو اپنے ناموں سے منسوب کرتے ہوئے ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی اٹھائی تھی،  ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا تھا  کہ اربن ایریازکوبھی شجرکاری کا حصہ بنا رہے ہیں۔

فلاور آرٹ ایکسپرٹ شائستہ خاورکا کہنا تھا  کہ قدرتی پھول اورپودےانسانی شخصیت کےعکاس ہوتے ہیں، شجرکاری سےہمیں صحتمند ماحول کو فروغ دینا ہے، طلبا نے بھی شجرکاری کرکے ماحول دوست ہونے کا پیغام دیا۔

کلین اینڈ گرین پاکستان پروجیکٹ کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں ملین ٹری منصوبے پر عملدارآمد کیا جا رہا۔ 

Shazia Bashir

Content Writer