ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10سال بعد لاہور کی فضا میں بڑی تبدیلی

10سال بعد لاہور کی فضا میں بڑی تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہےگا.

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 86 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ جمعرات کے روز بھی شہر کا مطلع صاف رہےگا۔
 شہر کا موسم بدل گیا، فضائی آلودگی میں بھی کمی ہوگئی ہے، پہلی بار لاہور میں ایئرکوالٹی انڈکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 50 تک پہنچ گیا ہے۔ شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں ٹریفک کی کمی، فیکٹریوں کی بندش نےلاہور کو صاف کر دیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا، آلودگی کے حوالے سے ایک ہفتے سے لاہور خطرناک زون سے باہر آگیا ہے۔

گزشتہ  ہفتے محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کا موسم ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی،صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا,صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا, شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ لاہور کو آلودہ ترین شہر کہا گیا تھا، آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو، آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔ باغوں کے شہر میں ترقیاتی منصوبے، ٹریفک کا رش، سٹیل ملز، لوڈشیڈنگ اور دھوئیں کے بادل چھوڑنے والی گاڑیاں ماحول میں زہرگھول رہی ہیں جس کی وجہ سے لاہور پنجاب کا آلودہ ترین شہر بن گیا تھا  جو کہ اب ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer