غیر ملکی قوت نے تیل مہنگا کرا دیا

3 Apr, 2020 | 11:37 AM

ویب ڈیسک:کیا پاکستانی عوام سستی پٹرولیم مصنوعات کا مزہ نہیں چکھ پائیں گے؟ دنیا میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں۔

امریکی صدرٹرمپ کی کوششوں سےتیل کی قیمت میں کمی روکنے کے لیے سعودی عرب اورروس تیل کی پیداوارکم کرنے پررضامندہو گئے۔  ٹریڈنگ کے دوران تیل 24 فیصد سے زیادہ مہنگاہوگیا۔

  کورونا کے باعث تیل کی ڈیمانڈ کم ہونے اور سعودی عرب اور روس میں تیل کی پیداوار بڑھانے کی جنگ نے خام تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر پہنچا دی تھی،  تاہم امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق انہوں نے مارکیٹ میں استحکام کے لیے اپنے دوست سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور روس کے صدر پیوٹن سے بات کی ہےجس کے بعد انہوں نے ٹویٹ کیا کہ توقع ہے کہ دونوں مُلک خام تیل کی پیداوار میں دس لاکھ بیرل یومیہ یا اس سے بھی زیادہ کی کمی کر دیں گے.

ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمت کو ریورس گئیر لگ گیا،  چند گھنٹوں کی ٹریڈنگ میں ہی امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 24 فیصد اضافے سے 25 ڈالر اور عالمی بینچ مارک برنٹ خام تیل کی قیمت 22 فیصد اضافے سے 30 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی.

ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق چین اپنے ذخائر میں اضافے کے پیش نظر عالمی مارکیٹ سے تیل کی خریداری شروع کر رہا ہے، جس کی وجہ سے بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بهر میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہونے کے بعد تیل کی قیمت کم ہوﺀی۔دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 53ہزار 240 ہو چکی ہے۔ امریکا میں مزید 25، میکسیکو13،چین 4 ،ہنگری اورجنوبی کوریا میں پانچ پٌانچ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعدا دس لاکھ16 ہزار تین سو سے بڑھ گئی.

پاکستان میں بهی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی ہو رہی ہے، مرنے والوں کی تعداد 34 ہو گئی۔ پنجاب اور سندھ میں گیارہ، گیارہ ہلاکتیں، ملک بھر میں 2386 افراد متاثر، 9 کی حالت نازک ہے۔
 

مزیدخبریں