وزیراعلیٰ پنجاب غریبوں کی امداد کیلئے پوری طرح متحرک

3 Apr, 2020 | 10:25 AM

سٹی42: عوام کی مشکلات دورکرنےکےلیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بُزدارپوری طرح متحرک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار نے 1لاکھ 70 ہزارمستحقین میں رقم فوری منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ کی باقی ڈیٹابھی جلد حاصل کرکےاس کی تصدیق کرنےکی تاکید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں شہریوں کی ہرممکن مدد کریں گے۔


کورونا وائرس کے پاکستان میں آنے کے بعد وزیراعلی پنجاب کافی متحرک نظر آئے، گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے شہر اور گرد و نواح کے علاقوں کا فضائی دورہ کیا،عثمان بزدارنے شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے بند مارکیٹوں، کمرشل سینٹرز کا بھی مشاہدہ کیا،حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد پرعثمان بزدار نے اطمینان کا اظہارکیا۔
ذرائع کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پولیس، پاک فوج اور رینجرز کو خراج تحسین پیش کیا،سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر اور مارکٹیں سنسان نظر آئیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ عوام کی صحت اور جان کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں،عوام گھروں میں رہیں گے تو کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم ہو گا۔
ان کا کہناتھا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے،پنجاب کے شہریوں کو کورونا سے بچانا میرا مشن ہے،کورونا کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
اس سے پہلے وزیر اعلی عثمان بزدار کی سربراہی میں محکمہ صحت،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی مشترکہ کاوشوں سے صرف 9 دن میں 1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا اور تمام لوگوں کی کاو‌شوں کو سراہا۔

مزیدخبریں