ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ہیوی وہیکل کی مدد سے جراثیم کش سپرے کیا جائیگا

لاہور میں ہیوی وہیکل کی مدد سے جراثیم کش سپرے کیا جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئرمال (درنایاب) ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسرو ں کا اکٹھ ، کورونا وائرس سے بچاؤکےلئے شہر میں ہیوی وہیکل کی مدد سے جراثیم کش سپرے کے عمل کو مزید بہترکرنے پر اتفاق کیا گیا۔

حکومت پنجاب کی ہدایات پر واسا ہیڈ آفس میں کورونا سے بچاؤکے حوالے سے اہم میٹنگ ہوئی،ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز،ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد اور لوکل گورنمنٹ کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔اس دوران جراثیم کش سپرے مہم کے حوالے سے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہاہے کہ شہر میں جراثیم کش سپرے کے عمل کو فوقیت دینے کیلئے واسا کی ہیوی وہیکلز کو بھی استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹنس کے زیراستعمال ہیوی وہیکلز پر ہائی پریشر نوزلز نصب کی جائینگی جس کی مدد سے شہر میں سپرے کیاجائے گا۔ آئندہ4 سے5 روز میں نوزلز کی تنصیب کی جائے گی۔جس کے بعد صوبے کے دوسرے شہروں میں بھی اس کا دائرہ کار بڑھایا  جائے گا۔

واضح رہےکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 10لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، امریکہ میں مزید ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں، ہسپتالوں کے بعد سرد خانے بھی کم پڑگئے۔

 ہزاروں کے لیے جان لیوا ثابت ہونے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی اپنے پھیلاؤ کو بڑھا رہا ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد تعداد  2 ہزار 450 تک پہنچ گئی جبکہ ابھی تک 34 افراد  موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ107 افراد کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت مختلف اقدامات کررہی ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج لاک ڈاؤن کا 11 واں روز ہے،مارکیٹیں، سینما گھر ، شادی ہالز، تعلیمی ادارے سب بند ہیں، لاہور یئے گھروں میں محصور ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer