قرنطینہ میں کیا کام کیے جاسکتے ہیں؟ مایا علی نے بتادیا

3 Apr, 2020 | 12:38 AM

Malik Sultan Awan

 (زین مدنی )فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ مایا علی نے کرونا وائرس سے بچا کے لیے خود کو گھروں میں محدود کرنے والے مداحوں کو 20 زبردست کام بتا دیے جن پر عمل کر کے وقت کو اچھے طریقے سے گزارا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مایا علی نے ایک پوسٹ شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ وہ کون سے کام ہیں جو ہم قرنطینہ میں کرسکتے ہیں؟۔ سب سے پہلے نماز، قرآن کی تلاوت، باغبانی کرنا، کتابوں کا مطالعہ، فلمیں ، حوصلہ افزا ویڈیوز، ڈرامے، دستاویزی فلمیں دیکھنا، پینٹنگ یا کیلی گرافی کرنا، اپنی الماری ٹھیک کرنا، روز مرہ کے معمولات لکھنا اور شیڈول بنانا، کھانے پکانا، ورزش کرنا، پرانے دوستوں سے رابطے کرنا، مختلف انڈور گیمز کھیلنا، گھر کی صفائی کرنا، سلائی، کڑائی سیکھنا، ان چیزوں کے ٹوٹوریل دیکھ کر مشق کرنا جنہیں سیکھنا چاہتے ہیں، چمک دار کپڑے پہننا، اہل خانہ سے گفتگو کرنا، انہیں کہانی سنانا، اپنی بیگمات کا سہارا بن کر گھر کی صفائی اور کھانا پکانا، مثبت سوچ رکھنا اور ذہنی دبا نہ لینا۔

پوسٹ کے آخر میں سب سے اہم نقطہ تحریر ہے جس میں بتایا گیا کہ اپنے گھر میں کام کرنے والے ملازمین اور مددگاروں کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ وہ بھی آپ کی طرح اس مشکل صورت حال کا سامنا کررہے ہیں، آئیں اس مشکل وقت میں ایک فیملی بنیں۔مایا علی نے لکھا کہ پرسکون رہیں ، آرام کریں اور خود کو ان فراغت کے دنوں میں زیادہ منفرد بنائیں۔

مزیدخبریں