راشن کیساتھ تصویر اِس لیے نہیں بنائی کہ اپنا نام بنا سکوں، حرا مانی

3 Apr, 2020 | 12:04 AM

Malik Sultan Awan

 (زین مدنی )معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ میں نے راشن کے ساتھ تصویر اِس لیے نہیں بنائی کہ اپنا نام بنا سکوں۔

گزشتہ روز اداکارہ حرا مانی نے مائیکرہ بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی اپنے شوہر کے ہمراہ مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔حرا مانی نے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں یہ راشن ضرورت مندوں میں تقسیم کروں گی تو انشا ءاﷲ کوئی تصویر نہیں بنے گی۔اداکارہ نے راشن کے ساتھ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی اپنی تصویر کے حوالے سے لکھا کہ میں نے یہ تصویر شہرت کے حصول کرنے کے لئے نہیں بنائی۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں نے یہ تصویر اِس لیے بنائی ہے تاکہ آپ بھی اِس نیک کام میں لگ جائیں اور ضرورت مندوں اور مستحق لوگوں کی مدد کرسکیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے مداحوں سمیت دیگر افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ بھی ان کی ٹیم کا حصہ بنیں اور روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی کمانے والے افراد اور مستحقین تک راشن پہنچانے میں مدد فراہم کریں۔

مزیدخبریں